تیس گھروں پر مشتمل گیس چور نیٹ ورک دھر لیا گیا

تیس گھروں پر مشتمل گیس چور نیٹ ورک دھر لیا گیا

لاہور(خبرنگار) جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن قیصرمسعود کی نگرانی میں گیس کی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تیس گھروں پر مشتمل جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا ۔ جی ایم قیصرمسعود کے مطابق گیس کی ٹیم نے چندرائے رکھ میں چھاپہ مارا تو وہاں پر تیس گھروں کا جعلی نیٹ ورک پکڑ ا گیااور گیس مافیا وہاں سے ہر گھر سے ایک ہزار سے پندرہ سو روپے ماہانہ وصول کر رہے تھے۔ وہاں سے تین گیس میٹر بھی قبضہ میں لے لیے گئے ہیں، اسی طرح فیروزپور روڈ پر بھی ایک چھاپے کے دوران دو گیس میٹر پکڑے گئے ہیں جس میں وہاں پر جعلی طریقے سے گیس چوری کی جارہی تھی جس پر گیس کمپنی کی ٹیم نے وہاں سے ایک فیکٹری میں بڑے پیمانے پرہونیوالی گیس بھی پکڑ لی ہے۔ جی ایم گیس کمپنی کے مطابق دونوں مقامات سے ہونیوالی گیس چوری کے مقدمات درج کروادیے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...