نیب اوراینٹی کرپشن ٹیموں کے ایل ڈی اے کے افسر، سابق ایم ڈی صاف پانی کمپنی کے گھروں پر چھاپے

نیب اوراینٹی کرپشن ٹیموں کے ایل ڈی اے کے افسر، سابق ایم ڈی صاف پانی کمپنی کے ...

لاہور(خبرنگار) نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز ایل ڈی اے کے ایک اعلیٰ افسر کے گھر چھاپہ مارا اور چھاپہ کے دوران ایک گاڑی ، ایک لیپ ٹا پ سمیت مطلوبہ ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا۔اس موقع پر نیب کی ٹیم نے ریکارڈ کی چھان بین کی اور ٹیم نے چھاپے کے دوران وہاں سے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی بعدازاں نیب کی ٹیم وہاں سے روانہ ہو گئی اور چھاپے کے دوران نیب کی ٹیم نے گھر سے ایک گاڑی ، ایک لیپ ٹاپ اور چھان بین کے دوران مطلوبہ ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا۔ اسی طرح نیب کیساتھ ساتھ محکمہ اینٹی کرپشن بھی حرکت میں آ گیا اور اینٹی کر پشن کی ٹیم نے گزشتہ رات صاف پانی کے سیکنڈل میں صاف پانی کمپنی کے سابق ایم ڈی چودھری وسیم اجمل سمیت تین ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے اور وہاں سے مطلوبہ ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے چودھری وسیم اجمل اور صاف پانی کے فراڈ میں ملوث چودھری اقتدار سمیت شبنم نجف کے گھر چھاپے مارے گئے اور وہاں سے اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے قیمتی ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔

مزید : علاقائی