ہلمند ، افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 10دہشتگرد ہلاک ، 13زخمی ، 8گرفتار

ہلمند ، افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 10دہشتگرد ہلاک ، 13زخمی ، 8گرفتار

کابل(آئی این پی) افغان سکیورٹی فورسز کی جنوبی صوبہ ہلمند میں کارروائی کے نتیجے میں 10مشتبہ عسکریت پسند ہلاک اور 13زخمی ہوگئے جبکہ 8کو گرفتار کرلیا گیا ،کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے خودکش جیکٹس اور کار بم سمیت اسلحہ اور بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا۔ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ کارروائی مرکزی شہر لشکر گاہ کے علاقے خوشکبا میں کی گئی جس میں 8دیگر مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔بیان کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے یہاں سے خودکش جیکٹس اور کار بم سمیت اسلحہ اور بارودی مواد بھی قبضے میں لیا۔

افغان سکیورٹی فورسز

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...