پیپکو میں 437افراد کی غیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت ملتوی

پیپکو میں 437افراد کی غیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں پیپکو میں 437افراد کی غیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت 7اپریل تک ملتوی کردی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنمااورسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت کیس کے دیگر8سابق افسران عدالت میں پیش ہوئے ۔احتساب عدالت کے جج سیدنجم الحسن بخاری کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کوڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیا گیا تاہم اس کیس میں فاضل جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کوئی کارروائی نہ ہوسکی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...