شالا مار ، ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا ، مقتول شعیب افتخار کی چند روز بعد شادی تھی

شالا مار ، ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا ، مقتول شعیب افتخار کی چند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) شہر کے مختلف علا قو ں میں پو لیس شہر یو ں کی سنیپ چیکنگ میں مصر وف رہی ،شالیمارکے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان کو قتل کردیاگیا ،ڈاکو لا کھو ں کی نقد ی چھین کر فر ار ہو گئے۔پو لیس نے لا ش کو پو سٹما ر ٹم کیلئے بھجوا کر ڈاکو ؤ ں کی تلا ش شر وع کر دی ۔بتا یا گیا ہے کہ بھوگیوال کارہائشی نوجوان شعیب افتخا ر مقامی ایجنسی میں ریکوری افسر کے طورپرکام کرتاتھا اور اس کی چند روز بعد شادی ہونے والی تھی۔ گزشتہ شام شالامارجی ٹی روڈ کے قریب ریکوری کرکے واپس جا رہا تھاکہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ڈاکو ؤ ں نے اسے روک لیا اور اس سے لوٹ مارشروع کردی ۔ شعیب افتخا ر نے مز احمت کی تو ڈاکو ؤ ں نے فا ئر نگ کر کے اس کو ہلا ک کر دیا۔حملہ آ ور جا تے ہو ئے 3 لاکھ کی نقدی،مو با ئل فو ن اور دیگر سا ما ن بھی لے گئے۔پو لیس نے لا ش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔دوسر ی جا نب علا قے میں خو ف وہر اس پھیل گیا ۔ڈکیتی مزاحمت پرقتل ہونے والے نوجوان شعیب افتخارکے شادی والے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی ،مقتول کی والدہ پر غشی کے دورے پڑتے رہے جبکہ بہنیں اپنے بھائی کی تصویرکوچوم چوم کر زاروقطارروتی رہیں ۔دوسری جانب پولیس نے واقعہ کے بعد علاقہ میں سنیب چیکنگ اور ناکہ بندی شروع کردی، اس کے باوجود ڈاکوپولیس کی ہاتھے نہ چڑھ سکے ۔

Back to Con

مزید :

علاقائی -