ایف آئی اے کا پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں پرانکوائری کا آغاز

ایف آئی اے کا پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں پرانکوائری کا آغاز

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایف آئی اے کا پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں پرانکوائری کا آغاز، آمدن اورمعیار جانچنے کے لئے کالجوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان کی جانب سے ایف آئی اے کے7 افسران پر مشتمل اعلٰی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جو تمام نجی میڈیکل کالجز کے اثاثے اور فیسیں لینے کے قواعد وضوابط کی انکوائری کرے گی، ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں سمیع الرحمان جامی، کاشف مصطفی، چوہدری اعجاز، احسن علی باجوہ، عدیل عباس اور الطاف گوہر شامل ہیں۔ ٹیم اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ رجسٹرڈ میڈیکل کالجزغیرمنافع بخش ادارہ ہونے کے باوجود لاکھوں روپے فیسیں کیوں اکٹھی کررہے ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...