ملزم عبادت گجر انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ پولیس اسٹیشن میں پیش ہو گیا

ملزم عبادت گجر انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ پولیس اسٹیشن میں پیش ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)سیشن کورٹ میں ہیڈ کانسٹیبل اور زیر حراست ملزم کے قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب ملزم عبادت گجر انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ پولیس اسٹیشن میں پیش ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق چندروز قبل سیشن کورٹ میں توقیر گجر اور اس کے ساتھی عبادت گجر اور عدیل نے فائرنگ کی تھی جس میں ان کا مخالف زیر حراست ملزم ملک امجد اور ہیڈ کانسٹیبل آصف قتل جبکہ احسن زخمی ہوگیا تھا ۔پولیس نے چند روز بعد مرکزی ملزم توقیر گجر اور اس کے ساتھی عدیل کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ عبادت گجر عرف باتا گجر فرار تھا ۔ذرائع کے مطابق دو روز قبل مفرور ملزم عبادت گجر انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ کے پاس پیش ہو گیا جس کی باقاعدہ گرفتاری نہیں ڈالی گئی ہے۔ واضح رہے کہ توقیر گجر اور عدیل گجر کو ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -