غیر رجسٹرڈ ،زائد المیعادد نشہ آور ادویات کی فروخت پر 4افراد گرفتار

غیر رجسٹرڈ ،زائد المیعادد نشہ آور ادویات کی فروخت پر 4افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایف آئی اے فیصل آباد نے دو مختلف کارروائیوں میں غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیاد نشہ آور ادویات فروخت کرنے پر 4افراد کوگرفتار کر کے بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد نے خفیہ اطلاع پر پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقع علی زیب میڈیکل سٹور پر چھاپہ مار کر
بھاری مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیاد نشہ آور ادویات برآمد کر کے میڈیکل سٹور کے مالک محمد ندیم اور رمیز عباس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری کارروائی میں ایف آئی اے نے ایف آئی آر نمبر 172 /18 کی انویسٹی گیشن کے دوران فیصل آباد سپر جلوی مارکیٹ میں واقع عبداللہ فارمیسی پر چھاپہ مار کر نوید سلطان کو حراست میں لے کر اس کی نشاندہی پر غیر رجسٹرڈ ادویات سپلائی کرنے والے سپلائر عمر زمان کو گرفتار کر لیا، اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں نشہ آورز ادویا ت برآمد کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -