آئی جی پنجاب نے ایس پی صدر ڈویژن کو او ایس ڈی بنانے کے حکم دے دیا

آئی جی پنجاب نے ایس پی صدر ڈویژن کو او ایس ڈی بنانے کے حکم دے دیا

لاہور(کر ائم رپو رٹر) سبزہ زار کے علاقے میں ڈور پھرنے سے 4بچوں کے باپ کی ہلاکت کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے ایس پی صدر ڈویژن کو او ایس ڈی بنانے کے حکم دے دیا۔بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز ملتان روڈ پرگلے پرڈور پھرنے کے نتیجے میں 4بچوں کا باپ فاروق سبحانی جاں بحق اور اس کا بھائی اسدسبحانی زخمی ہو گیا تھا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی تھی جس کے بعد سی سی پی او لاہور نے سبزہ زار کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو معطل کر دیا تھا۔ گزشتہ روز آئی جی پنجاب نے صدر ڈویژن کے ایس پی آپریشن فیصل شہزاد کو او ایس ڈی بنانے کا حکم دے دیا جس کے بعد ایس پی آپریشن صدر ڈویژن کا عارضی چارج ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن عادل میمن کو دے دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...