قبضہ مافیا سے تنگ نوجوان نے بجلی کے کھمبے سے چھلانگ لگادی

قبضہ مافیا سے تنگ نوجوان نے بجلی کے کھمبے سے چھلانگ لگادی

لاہور(خبر نگار)قبضہ مافیا سے تنگ ایک نوجوان ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں کے کھمبے سے کود پڑا جس کے نتیجے میں عمران نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، زخمی نوجوان کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ افشاں کالونی داروغہ والا کے رہائشی عمران کی آبائی اراضی پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے۔ انصاف کے حصول کے لئے عمران مختلف دروازوں پر دستک دیتا رہا لیکن جب اسے انصاف نہ ملا تو وہ احتجاجاً لاہور پریس کلب کے سامنے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا ،اسے دیکھ کر لوگوں کی کثیر تعداد جمع ہو گئی۔ عمران کو کھمبے سے نیچے اتارنے کے لئے پولیس کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی اور وہ کھمبے سے کود گیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...