قصور ، شیخوپورہ ، ننکانہ نارنگ منڈی ، حادثات میں خاتون جاں بحق ، درجنوں زخمی ، نوجوان کا اقدام خودکشی
قصور،شیخوپورہ،نارنگ منڈی، ننکانہ جڑانولہ(بیورورپورٹ ،نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)پھولنگر اولکھ موڑ کے قریب کار اور مزدا ویگن کی ٹکر کے تصادم کے نتیجہ کار ڈرائیور محمدارشد زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے لاہور پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق کار سوار محمدارشد لاہور سے ننکانہ جا رہا تھا کہ جب وہ اولکھ موڑ کے قریب پہنچا تو مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار مزدا ویگن کے ڈرائیور نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں کار ڈرائیور محمدارشد زخمی ہوگیا۔جسے طبی امداد کے لیے لاہور پہنچا دیا گیا ہے۔غازی مینارہ سرگودھا روڑ بائی پاس پر تیز رفتار کوسٹر الٹ جانے کے باعث درجنوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا بتایا گیا ہے کہ ایک کوسٹر بس فاروق آباد سے فیصل آباد بائی پاس کی طرف جا رہی تھی کہ غازی مینارہ منڈی مویشیاں کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمی افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی بعض کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ کو جانے والی شاہراہ پر جیتوگالہ کے قریب ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے مخا لف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سوار خاتون عظمت بی بی کو کچل دیا جو موقع پر دم توڑ گئی جبکہ اس کاچھوٹا بھائی زخمی ہو گیامتوفیہ اپنے بھائی کی منگنی کے لئے خریداری کرنے کے بعد واپس اپنے گاؤں چکرالی جارہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔سانگلہ ہل فیصل آباد روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 65سالہ راہگیر محمد بوٹا شدید زخمی ہوگیا۔ کلاک ٹاور سانگلہ ہل کے قریب ایک تیز رفتارموٹر سائیکل راہگیر خاتون کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 45سالہ رخسانہ بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ پی ایس او پمپ بچیکی کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 62سالہ سکینہ بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ ننکانہ واربرٹن روڈ پر دربار شاہ سلیم سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 22سالہ راہگیر اشرف شدید زخمی ہوگیا۔ گاؤں پکا قلعہ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور کوسٹر کے تصادم میں 50سالہ عارف علی شدید زخمی ہوگیا جڑانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ نوجوان کا اقدام خودکشی ۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 144گ ب کے رہائشی 23سالہ نوجوان اللہ دتہ گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر گھر میں پڑی ہوئی زہریلی گولیاں نگل لیں حالت غیر ہونے پر طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر و پیرا میڈیکل نے بروقت طبی امداد دے کر جان بچا لی۔