رائیونڈ پولیس نے سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا

رائیونڈ پولیس نے سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی اشتہاری مجرم کو ...

لاہور،رائیونڈ(کر ائم رپو رٹر، نمائندہ پاکستان )رائیونڈ سٹی پولیس نے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی اور ہاؤس رابری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی اشتہاری مجرم افتخار عرف کھاری کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن صدر عادل میمن نے انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی سب انسپکٹر محمد ظفر کی سربراہی میں دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی اور ہاؤس رابری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی خطرناک اشتہاری مجرم افتخار عرف کھاری کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مجرم ایک عرصہ سے اپنی سرگرمیاں چوری چھپے جاری رکھے ہوئے تھا اور دوران واردات مزاحمت پر شہریوں کو جان سے مارنے سے بھی گریز نہ کرتا تھا اور وارداتوں کے بعد روپوش ہو جاتا تھا۔ابتدائی تفتیش کے دوران مجرم نے لاہور میں سنگین نوعیت کی 27 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ مجرم کے خلاف لاہور سمیت منچن آباد ، بہاولنگراور ملتان کے مختلف تھانوں کی حدود میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور ہاؤس رابری کے درجنوں مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے خطر ناک اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...