کاہنہ،سمارٹ فون ایپلیکیشن،ڈاؤن لوڈ کے متعلق تفصیلات پرمبنی فلیکس آویزاں

کاہنہ،سمارٹ فون ایپلیکیشن،ڈاؤن لوڈ کے متعلق تفصیلات پرمبنی فلیکس آویزاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ(نامہ نگار ) کاہنہ ٹریفک سیکٹرمیں عوامی آگاہی مہم،سمارٹ فون ایپلیکیشن،ڈاؤن لوڈ کے متعلق تفصیلات پرمبنی فلیکس آویزاں کردئے۔انچارچ ٹریفک سیکٹر کاہنہ اظہرفاروق نے میڈیاکے نمائندوں کو بتایاکہ کاہنہ سیکٹر میں ون ویلنگ،تیزرفتاری سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق چالان کررہے ہیں۔ مصروف مقامات پروارڈنزتعینات کرکے ٹریفک کی روانی میں پیش آنے والی مشکلات کودورکیاجارہاہے،جگہ جگہ سمارٹ فون ایپلیکیشن،ڈاؤن لوڈ کے متعلق تفصیلات پرمبنی فلیکس آویزاں کی گئی ہیں ۔ سمارٹ فون ایپلیکیشن ٹریفک کے حوالے سے عوام کوبہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔انہوں نے خاص طورپروالدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی زندگی کومحفوظ بنانے کی خاطر کم عمری میں موٹرسائیکل تک رسائی نہ دیں۔

مزید :

علاقائی -