کوٹ عبدالمالک، ٹریفک پولیس کا عملہ مٹھی گرم کرنے کے چکرمیں مصروف
کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک دوساکو چوک میں ٹریفک پولیس کا عملہ اپنی مٹھی گرم کرنے کے چکرمیں ٹریفک کنٹرول کرنا بھول گیا، ٹریفک جام اور حادثات معمول بن گئے ۔ ڈرائیوروں یونس ،عزت اللہ،اکرم ،اسلم ،نصیر ،اشفاق ،کاشف ،رضوان،عثمان ،دانش ،منیب ،مبشر وغیرہ کے مطابق کوٹ عبدالمالک دوساکو چوک میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کا عملہ اپنی مٹھی گرم کرنے کے چکر وں میں ٹریفک کنٹرول کرنا بھول گئے ہیں ،ٹریفک پولیس کا عملہ موٹر سائیکلوں ،رکشہ اور ٹرکوں کے چالان یا پھر ان کے کاغذات چیک کرنے کے دوران مک مکا کر لیتے ہیں، اسی دوران ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ڈرائیور اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک بحال کر رہے ہوتے ہیں جبکہ عملہ غائب ہوتا ہے۔ ڈرائیوروں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیں ۔