کھڈیا ں خاص: خاوند نے بیوی کو زہر دے دیا ، حالت نازک

کھڈیا ں خاص: خاوند نے بیوی کو زہر دے دیا ، حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کھڈیاں خاص(نمائندہ خصوصی )خاوند نے مبینہ طور پر بیوی کو زہر دے دیا۔ نازک حالت کی پیش نظر جنر ل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں اوتاڑا کامل کے رہائشی ڈاکٹر ظفر اقبال کمبوہ نے اپنی بیوی آمنہ بی بی جو کہ تین بچوں کی ماں بیا ن کی جاتی ہے کو گھریلو نا چاقی پر گزشتہ رات زہر دے دیا جسے نازک حالت کی پیش جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔ جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -