قصور : غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا
قصور(بیورورپورٹ)قصور کے نواح جماعت پورہ میں غیرت کے نام پر خاوند نے اپنی بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیل کے مطابق عارف علی کو شک چلا آرہا تھا کہ اس کی بیوی نے کسی مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کررکھے ہیں اور وہ آئے روز گھر سے اطلاع دئیے بغیر غائب ہو جاتی ہے اس حرکت کے بعد عارف علی نے اس کے باہر جانے پر پابند لگا دی ۔وقوعہ کے روز اس کی بیوی آرزو مبینہ طور پر اپنے آشنا سے مل کر واپس آئی ہی تھی کہ عارف سے برداشت نہ ہوا اس نے کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے اسے قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔