مصطفی آباد للیانی: نامعلوم افراد نے نوجوان کو اغوا کرلیا

مصطفی آباد للیانی: نامعلوم افراد نے نوجوان کو اغوا کرلیا

مصطفی آباد / للیانی ( نامہ نگار ) نامعلوم افراد نے نوجوان کو اغوا کرلیا ،مقدمہ درج ، نواحی گاؤں لکھنیکے کے رہائشی اللہ وسایا نے پولیس کو بتایا کہ میرا چھوٹا بھائی عمران علی گزشتہ دنوں تقریبا رات آٹھ بجے کے درمیان وڈانہ کے قریب واقع بینک آف پنجاب کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکا لنے کی غرض سے گیا اور ساری رات گزرنے کے باوجود گھر نہ پہنچ سکا ،ہم نے اپنی طرف سے اس کے تمام دوستوں اور قریبی عزیزوں سے پوچھ گچھ کی لیکن عمران علی کاتاحال کہیں پتہ نہ چل سکا تاہم اُس کے بعد یقین ہوگیا کہ میرے بھائی کو اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے کے بعد نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے ، مصطفی آباد پولیس نے اللہ وسایا کی طرف سے دی جانے والی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید : علاقائی