پنجاب ، 24گھنٹوں میں 983ٹریفک حادثات ، 7افراد جاں بحق ، 1122شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 983ٹریفک حادثات ، 7افراد جاں بحق ، 1122شدید زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب کے983مختلف مقامات پر گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں1122افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ان حادثات میں450افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں7افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 461 ڈرائیور، 18 کم عمر ڈرائیور، 529 مسافراور132پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ231ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 234متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 98 حادثات میں110متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 75 حادثات میں 90 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1122 متاثرین میں 882 مرد اور 240 خواتین شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 813 موٹر سائیکلز، 133 آٹو رکشے، 104 موٹر کاریں، 12 مسافر بسیں،47 وین، 30 ٹرک اور 130 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...