ننکانہ:اشتہاری کو پناہ دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی ) اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور بھگانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گاؤں نالی والا کے رہائشی عمران احمد کے گھر میں قتل کے اشتہاری ملزم خضرحیات نے پناہ لے رکھی تھی گزشتہ روز پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے مخبر کی اطلاع پر وہاں چھاپہ مارا تو عمران نے پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر شور مچادیا اور اشتہاری ملزم کو موقعہ سے فرار کروادیا پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور بھگانے کے الزام میں ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔