پتوکی ، اشتہاریوں کے گھر پرپولیس کا چھاپہ، قتل اور ڈکیتی میں ملوث اشتہاری گرفتار

پتوکی ، اشتہاریوں کے گھر پرپولیس کا چھاپہ، قتل اور ڈکیتی میں ملوث اشتہاری ...

پتوکی (نامہ نگار)تھانہ سرائے مغل چوکی سرسنگھ کے انچارج رانا محمد اسلم کا اشتہاریوں کے گھر پر ریڈ۔ دو قتلوں اور ڈکیتی کی وارداتوں کا اشتہاری صفدر عرف صبو دلوسکنہ دولو ملتانی گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور نے ڈی ایس پی پتوکی اور ایس ایچ او سرائے مغل کو ٹارگٹ دیا کہ خطرناک اشتہاری صفدر عرف صبو دلو کو فوری گرفتار کرکے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے جس پر چوکی انچارج سرسنگھ رانا محمد اسلم کو اس کی گرفتاری کا ٹارگٹ دیا گیا ۔رانا محمد اسلم نے اپنی ٹیم کے ساتھ دن رات محنت کر کے دو قتلوں اور ڈکیتی کی وارداتوں کا اشتہاری صفدر عرف صبو دلوکو بہاولپورسے سائنسی طریقہ سے گرفتارکر لیا۔یادر ہے یہ اشتہاری دو قتلوں ، ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں اور دو تھانیداروں کے مارپیٹ میں بھی ملوث تھا اور اس کے کئی ساتھی پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوچکے تھے چوکی انچارج سرسنگھ رانا محمد اسلم نے صحافیوں صدر یونین آف جرنلٹس رانا محبوب احمد، ریاض امجد، ڈاکٹر اکبر علی، اور دیگر کو بتایا کہ اس اشتہاری کی گرفتاری کیلئے پولیس نے سائنسی بنیادوں پر کام کیا موبائل لوکیشنیں ٹریس کیں اور ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی سرکل پتوکی کی نگرانی میں اس کو بہاولپور سے گرفتار کرلیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کی گرفتاری سے علاقہ میں امن و امان قائم کرنے میں بہت مدد ملے گی ۔ڈی پی او قصور نے خطرناک اشتہاری پکڑنے پر چوکی انچارج سرسنگھ کو خصوصی شاباش دی ہے جب کہ ڈی ایس پی پتوکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مفرور کو گرفتار کرنے والی پارٹی کو خصوصی شیلڈ ، سرٹیفکیٹ اور انعام دیاجائیگا۔

مزید : علاقائی