پی ایس ایل کے 2میچوں کیلئے حفاظتی اور ہنگامی انتظامات کی منصوبہ بند ی مکمل کر لی گئیں

پی ایس ایل کے 2میچوں کیلئے حفاظتی اور ہنگامی انتظامات کی منصوبہ بند ی مکمل کر ...

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پی ایس ایل کے دو میچوں کیلئے حفاظتی اور ہنگامی امدادی انتظامات کی منصوبہ بندی کو مکمل کر لیا گیا، امدادی انتظامات میں ایک کارڈیک موبائل، 20 ایمبولنسیں، 18 ریسکیو موٹر بائیک، 20 ریسکیو پوسٹس، ہاکی اسٹیڈیم اورہوٹل میں دو عارضی ہسپتال ،پارکنگ ایریاز سے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم لانے کے لیے 36 چھوٹی اور 40 بڑی سپیڈو بسیں اور 40 کوسٹرز حصہ لیں گی۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل نے کہا ہے کہ میچوں کے دنوں میں اسٹیڈیم کے 3کلومیٹر دائرے میں اسکولوں میں 12 بجے دوپہر چھٹی اور دن 2بجے کے بعد بعض اسٹیشنز پر میٹروبس کے تعطل کی تجاویز پیش کی گئی ہیں مگر ان کے بارے میں حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امدادی انتظامات میں ایک کارڈیک موبائل، 20 ایمبولنسیں، 18 ریسکیو موٹر بائیکس، 20 ریسکیو پوسٹس، ہاکی اسٹیڈیم اور ٹیموں کے ٹھہرنے کے ہوٹل میں دو عارضی مگر ایس او پی کے مطابق ہسپتال شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول اور انتظامی معاملات کے حوالے سے تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پارکنگ ایریاز سے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم لانے کیلئے آپریشن میں 36 چھوٹی اور 40 بڑی سپیڈو بسیں اور 40 کوسٹرز حصہ لیں گی۔کمشنر لاہور ڈویژن نے ان خیالات کا اظہار محکمہ داخلہ کی قائم کردہ دو کمیٹیوں بابت پی ایس ایل سیمی فائنل میچوں کے انتظامات کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال ایم سید، سی ٹی او رائے اعجاز، ڈی جی پروٹوکول نور الحسن، کرنل (ر) اشفاق پی سی بی سمیت اے ڈی سی لاہور، اے سی ماڈل ٹاؤن، شالیمار، سٹی اور ایل ٹی سی، لیسکو، سوئی گیس، پی ایچ اے، واسا، سپورٹس، شہری دفاع کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ حفاظتی و امدادی انتظامات کے سلسلے میں 4 مشقیں ایئرپورٹ، ہوٹل تا قذافی اسٹیڈیم کی جائیں گی اور میچوں کے دوران قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اور اردگرد کی سڑکوں کی تزئین اور ان کو روشنیوں سے بھی آراستہ کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...