منشیات برآمد ، پی آئی اے کافلائٹ سٹیورڈ گرفتار

منشیات برآمد ، پی آئی اے کافلائٹ سٹیورڈ گرفتار

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 749 کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار کو پیرس میں منشیات برآمد ہونے پر فرانسیسی حکام نے حراست میں لے لیا۔ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کے مطابق 'فلائٹ اسٹیورڈ سے کتنی منشیات برآمد ہو ئی ، اس حوالے سے فرانسیسی حکام نے نہیں بتایا،ساتھ ہی ان کا کہنا تھااب دیکھنا یہ ہے کہ فضائی میزبان کو فرانس میں سزا ہوتی ہے یا اسے ڈ ی پورٹ کیا جاتا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا قومی ایئرلائن نے تنویر گلزار کو معطل کر دیا ہے اور الزامات ثابت ہو گئے تو اسے نوکری سے بھی بر خا ست کر دیا جائے گا۔سکیورٹی چیکنگ پی آئی اے کی ذمہ داری نہیں ہوتی،یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ سکیورٹی مراحل سے گزار کر منشیات کو طیارے میں کیسے پہنچایا گیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مذکورہ پرواز گزشتہ روز اسلام آباد سے براستہ میلان پیرس پہنچی تھی جہاں ایئر پو ر ٹ پر کسٹمز کی چیکنگ کے دوران تنویر گلزار کو مشتبہ قرار دے کر روکا گیا،جس نے منشیات اپنے لباس کی خفیہ جیب میں چھپا رکھی تھی۔مالی مسا ئل میں گھری قومی ایئرلائن کو درپیش ایک اہم مسئلہ طیاروں سے منشیات برآمد ہونے کا بھی ہے۔گزشتہ برس 15 مئی کو بھی لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنیوالی پرواز پی کے 785 سے ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔بعدازاں اسی مہینے پی آئی اے کی اسلا م آباد سے لندن جانیوالی ایک پرواز سے 20 کلوگرام ہیروئین برآمد ہوئی ہے، جس پر کیٹرنگ عملے کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا، کیونکہ منشیات کیٹرنگ کیبن کے اندرونی حصوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

منشیات برآمد

مزید : صفحہ اول