ایرانی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

ایرانی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج اتوار کو چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔پاکستان میں ایرانی سفیرمہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف 11 مارچ سے پاکستان کا چار روزہ دورہ کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد جواد ظریف کی اسلام آبادآمد پر اعلیٰ پاکستانی حکام ان کا استقبال کریں گے۔ایران کے وزیر خارجہ یہ دورہ گزشتہ ستمبر میں ان کے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمدآصف کے دورہ ایران کے جواب میں کر رہے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاک ایران تجارتی سمینار میں شرکت اور خطاب کریں ۔

ایرانی وزیر خارجہ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...