حلقہ کے تمام چکوک میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگائے جارہے ہیں،ثاقب خورشید

حلقہ کے تمام چکوک میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگائے جارہے ہیں،ثاقب خورشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ +نما ئندہ خصوصی) ممبر پبلک اکا وئنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمدثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صاف پینے کا پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہو ئے حلقہ کے تمام چکوک میں واٹر فلٹریشن پلا نٹس لگا ئے جا رہے ہیں اور جن چکوک میں زیر زمین پانی مضر صحت اور کڑواہے ان میں واٹر سپلا ئی سکیم چا لو کی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی رہا ئشی گاہ پر نواحی گاؤں پا نچ ڈبلیوبی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کے معززین سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا وفد میں شامل کونسلر حاجی رفیق رانا، راحت جاوید ورک ، سابقہ کونسلر منیر احمد آرائیں تھے انہوں نے بتایا کہ چک نمبر پا نچ ڈبلیوبی میں 30لا کھ روپے لا گت سے واٹر فلٹر یشن پلا نٹ ، ایک کروڑ پچاس لا کھ روپے کی لاگت سے واٹر سپلا ئی سکیم اور سیوریج ، سولنگ ، نا لیاں وغیرہ کے لیے ایک کروڑ روپے سے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا ئیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق حلقہ کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس موقعہ پر کونسلر حاجی رفیق رانا ودیگر نے میاں ثاقب خورشید کا ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر شکریہ ادا کیا اور بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ثاقب خورشید