شریف برادران نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کی انتہاء کی،نتاشہ دولتانہ

شریف برادران نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کی انتہاء کی،نتاشہ دولتانہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ ‘ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام ےٰسین خان گوگانی‘سید شہباز غوث بخاری‘تحصیل نائب صدر بشیر احمد کلاسرہ کونسلر‘ملک صابر حسین آرائیں‘نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ سینٹ کا چےئرمین پیپلزپارٹی سے ہوگا اور آئندہ انتخابات میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی شریف برادران نے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

اپنے دور اقتدار میں کرپشن کی انتہا کردی ہے شہباز شریف کی ناک کے نیچے 20ہزار کا لیپ ٹاپ 38ہزار میں خرید کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے‘شہباز شریف کی اربوں روپے کی کرپشن پکڑی جاچکی ہے ‘پنجاب کی عوام کو بیوفوف بنانے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کی ڈمی کمپنیاں بنائی گئیں جس کی وجہ سے عوام کو پینے کے صاف پانی کا ایک گلا س بھی نہیں مل سکا آشیانہ سکیم ‘سسٹی روٹی ‘پیلی ٹیکسی‘قرض اتارو سکیم‘لیپ ٹاپ سکیمیں ‘دانش سکول سمیت درجنوں فراڈ منصوبے شہباز شریف کی کرپشن اور بیڈ گورنینس کا منہ بولتا ثبوت ہیں‘ایک ایک منصوبے میں اربوں روپے خرد برد کرنے والے کس منہ سے ایک ڈھیلے کی کرپشن نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ انہوں نے امیر نواز کامریڈ کی وفات پت تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے ۔

نتاشہ دولتانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر