عوام کا ووٹ کو اپنی بہتری کیلئے استعمال کا شعور خوش آئند ہے،اویس لغاری

عوام کا ووٹ کو اپنی بہتری کیلئے استعمال کا شعور خوش آئند ہے،اویس لغاری

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر برائے توانائی (پاورڈویژن ) سردار اویس احمد خان لغاری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190ڈی جی خان ۔IIاور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 288ڈی جی خان ۔IVسے آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

پی پی 287ڈی جی خان ۔IIIسے سردار جاوید اختر خان لُنڈ الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ گزشتہ روز عوامی اجتماعات میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام میں انکے ووٹ کی طاقت ، عزت کے احساس اور ووٹ کو اپنی بہتری کے لئے استعمال کے شعور میں اضافہ نہایت خوش آئند ہے ۔ مخالفین کی تمامتر کوششوں کے باوجود ہر الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی اس بات کاثبوت ہے کہ عو ام اپنے ووٹ کی تو قیرچاہتے ہیں۔ اسی طریقہ سے وہ اپنے مسائل کا حل اور علاقے کی ترقی حاصل کرسکیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) اور لغاری گروپ کی سیاست کی اساس اسی سوچ اور نظریے پر ہے کہ عوام میں اس شعور کو اجاگر کیاجائے کہ کون سی قیادت ان کی خدمت اور مسائل حل کرتی ہے ۔ میاں محمد شہبازشریف اور لغاری گروپ نے عوامی خدمت اور ترقی کو اپنی سیاست کی بنیاد بنایاہے ۔وزیر اعظم نے کوٹ چھٹہ سے دراہمہ تک نئے بائی پاس کی منظوری دے دی ہے جس کا افتتاح رواں ماہ کے آخر تک کردیں گے۔ وہ حلقہ این اے 173میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔ ذوالفقار کھوسہ، سیف الدین کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ کو اقتدار میں بااختیار رہنے کے باوجودعوام کے مسائل اور شکایات نظر نہیں آئیں ۔ عوام لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے ۔پی ٹی آئی کے اہم رہنما سابق کونسلر محمد شفیع ، رمضان خان ماچھی ، ملک سجاد خان گھلو اور اجمل لنگاہ نے اپنی برادریوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔قبل ازیں وفاقی وزیر پاورڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے این اے 173کے مختلف علاقوں میں وفات پانے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لئے اُن کے گھر گئے انہوں نے اللہ دتہ لغاری کی چاچی ، صدیق خان صدقانی کے بیٹے سجاد حسین صدقانی، یاسین خان لغاری کے والد مولوی غلام رسول لغاری، غلام مصطفی ،اکبر خان سہرانی کی زوجہ ، محمد اقبال خان رخشانی ، محمد بخش خان لغاری کی والدہ، صادق خان گگوانی کے کزن اصغر خان گگوانی، اکرام اللہ خان گگوانی کی بیوی، فدا حسین ڈکھنہ، رحیم بخش ملھا کی بہو، چوہدری محمد عمر کی بھابھی اور کزن ، سابق کونسلر حاجی انور کے بھائی ، سید جواد شاہ کے سسر، محمد جلیل کے بیٹے، کاشف حسین گاذرکے بھائی، ملک الہیٰ بخش کی بیوی، نذیر احمد ملانہ ، مہر اللہ ڈتہ اور ملک شبیر گوریہ کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔

اویس لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...