بہاولپور جلسہ میں شرکت نہ کرنیوالے لیگی کارکنوں،عہدیداروں،چیئرمین بلدیہ اور کونسلروں کیخلاف رپورٹ اعلیٰ قیادت کو ارسال

بہاولپور جلسہ میں شرکت نہ کرنیوالے لیگی کارکنوں،عہدیداروں،چیئرمین بلدیہ ...

احمدپورشرقیہ (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بہاولپور جلسہ میں عدم شرکت کرنے والے لیگی کارکنوں ۔ عہدیداران اورچیئرمین بلدیہ و کونسلران کے خلاف(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

رپورٹ اعلیٰ قیادت کو ارسال کردی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز کے جلسہ میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر کامیاب چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بوبک اور دیگر کونسلران کے علاوہ مسلم لیگ ن سے وابستہ بعض اہم شخصیات نے بھی شرکت نہیں کی۔ جس پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور اپنے قائد کا استقبال نہ کرنے پر اعلیٰ قیادت کو رپورٹ ارسال کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ایم پی اے چوہدری خالد محمود ججہ کی جانب سے میاں نواز شریف کے جلسہ میں عدم شرکت کرنے والے عہدیداران اور شیر کے نشان پر کامیاب ہونے والے کونسلران اور ضلع بھر کے میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں ۔ وائس چیئرمینوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

رپورٹ ارسال

مزید : ملتان صفحہ آخر