مکہ کے ایک ہوٹل میں گاہکوں کو چوہے کھلائے جانے کا انکشاف

مکہ کے ایک ہوٹل میں گاہکوں کو چوہے کھلائے جانے کا انکشاف

مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ معظمہ میں ایک ہوٹل میں گاہکوں کو چوہوں کے گوشت سے تیار کردہ کھانے پیش کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ کے ایک مقبول عوامی ہوٹل میں ایک سعودی خاتون گاہک نے کھانا مانگا۔ وہ اپنے سامنے لا کر رکھے گئے کھانے کو دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئی کہ(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

اسے دیا گیا گوشت چوہوں کا تھا۔ اس نے اس گوشت کی تصاویر بنوائیں اور حکام تک پہنچائی جب کہ وہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی تیزی کے ساتھ وائرل ہیں۔چونکا دینے والا یہ واقعہ العتیبیہ کے مقام پر قائم ہوٹل میں پیش آیا ۔ حکام نے ہوٹل کو غیرمعیاری کھانے اور صفائی کے ناقص انتظام کے الزام میں بند کر دیا ہے۔حکام نے ہوٹل میں پکایا جانے والا سارا کھانا تلف کر دیا اور چوہوں کی باقیات بھی قبضے میں لینے کے بعد ہوٹل مالکان اور انتظامیہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...