مین واٹرسپلائی پھٹنے کے باعث ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کو3روز سے پانی کی فراہمی معطل

مین واٹرسپلائی پھٹنے کے باعث ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کو3روز سے پانی کی فراہمی ...

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی )کچہری روڈ پر واقع شہر کی مین عظمت پارک واٹر سپلائی لائن تین روز قبل پھٹ گئی تھی جس کے باعث تاحال شہریوں کو پانی کی سپلائی فراہم نہیں ہو رہی اور(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

عوام کو شدید مشکلات کا سامناکر نا پڑ رہا ہے جبکہ خواتین کو امور خانہ داری نمٹانے میں بھی دشواریاں پیش آ رہی ہے شہریوں صفدر حسین ، شاہد افتخار ،ملک محمد سلیم،ملک غلام فرید، سجاد حسین کھوسہ ،عاشر انور گجر ، شہروز علی ، شاہ میر اکبر ، سردار اقبال کھوسہ اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن حکام کی نا اہلی کے باعث تین روز گزرنے کے باوجود پائپ لائن مرمت نہیں ہو سکی جو کہ سراسر غفلت اور سست روی کا نتیجہ ہے انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان احمد علی کمبوہ اور ڈپٹی کمشنر ابراہیم جنید سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ واٹر سپلائی لائن کو جلد از جلد مرمت کر کے پانی کی سپلائی بحال کیا جائے اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر میونسپل کارپوریشن واٹر سپلائی کے متعلقہ انچارج شفیق احمد نے بتایا کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے اور جلد پانی کی سپلائی فراہم کر دی جائے گی۔

پانی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...