لاہور میں منعقدہ سی اوز ایجوکیشن کانفرنس میں اہم فیصلے
ملتان (جنرل رپورٹر)لاہور میں حالیہ منعقد ہونے والی سی اوز ایجوکیشن کانفرنس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد کے سختی سے احکامات دئے گئے ہیں ۔ان میں ہر سکول(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
کا ہراستاد مقررہ وقت سے 30منٹ پہلے آئے گا اور بچوں کو سکول گیٹ پر خوش آمدید کہے گا ۔ہر استاد سکول ٹائمنگ کے 30منٹ بعدجائے گا ۔یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ سکول ٹائم میں کسی ٹیچر کے پاس موبائل فون نہ ہو سوائے ہیڈ ٹیچر کے،سکول کے باہرجانور بالکل نہ بندھے ہوں ہر سکول اپنا ٹیب اور ٹیچر ہر حال میں ٹیگ کرے ۔بچوں اور اساتذہ کی حاضری روزانہ ٹیب پر لگائی جائے گی ۔انتہائی مستحق طلبہ کو این ایس بی سے وردی وغیرہ خرید کر دی جائے ۔ہاٹ لائن کا نمبر ہر ٹیچر کو یاد ہو،یہ نمبر 042111112020ہے۔