ریاض حسین پیرزادہ کی مسلم لیگ ن سے وابستگی پارٹی ٹکٹ سے مشروط

ریاض حسین پیرزادہ کی مسلم لیگ ن سے وابستگی پارٹی ٹکٹ سے مشروط

حاصل پور (نما ئندہ خصوصی )بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے و فاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے جلسہ عام میں شر کت نہ کی ہے ۔میاں نواز شر یف اور مریم نواز نے جلسہ عام سے خطاب کیا ہے ۔حاصل پور سے ایم پی اے محمد افضل گل کی قیادت میں بٹرا قا فلہ بہاو لپور روانہ ہوا تھا۔جبکہ میاں ریاض حسین پیر زادہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے ۔کہ میاں ریاض حسین پیر زادہ مسلم لیگ ن میں ہی رہیں گے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

۔تاہم اگر مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ نہ دیا گیا ۔تو پھر وہ کسی بھی جماعت کی جانب سے امیدوار ہو سکتے ہیں ۔میاں نواز شریف تین بار اعلی قیادت کے خلاف تقریریں کرنے پر میاں ریاض حسین پیر زادہ سے ناراض بتائے جاتے ہیں ۔جبکہ میاں ریاض حسین پیر زادہ ن واضع طور پر کہا کہ ان پر انگلی اْ ٹھائی گئی تو وہ پہلے سے بھی زیادہ سخت رد عمل کا اظہار کریں گے ۔جبکہ حاصل پور کے قو می اسمبلی کے حلقے میں تین امیدوار قومی اسمبلی میاں ریاض حسین پیر زادہ ۔چوہدری طارق بشیر چیمہ اور چوہدری نعیم الدین وڑائچ مضبوط امیدوار ہیں ۔حاصل پور اور خیر پور ٹا میوالی کے بٹرے مضبوط سیاسی گروپ چوہدری نعیم الدین وڑائچ کے ساتھ شا مل ہو چکے ہیں ۔سا بق ناظم ملک شکیل احمد ایڈووکیٹ اور ممبر پنجاب بار کو نسل حاجی محمد افضل دھرالہ ایڈووکیٹ بھی آ ئندہ عام الیکشن میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار نظر آ رہے ہیں ۔جبکہ سا بق چیئر مین بلدیہ چوہدری تنو یر احمد بھی شہر اور نواحی علاقوں میں مضبوط سیاسی گروپ رکھتے ہیں ۔وہ آ ئندہ عام الیکشن میں صو بائی اسمبلی کے امیدوار ہو سکتے ہیں ۔تمام سیاسی لیڈر جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ۔اور عوامی دکھ سکھ میں شا مل ہو نا بھی شروع ہو گئے ہیں ۔تاہم عوام اس بار وقتی امیدواروں کو مسترد کر دے گی ۔

ریاض پیرزادہ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...