حکومت خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں آگے لانا چاہتی ہے،بلیغ الرحمن

حکومت خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں آگے لانا چاہتی ہے،بلیغ الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی وزیر تعلیم میاں محمد بلیغ الرحمن کا وومن چیمبر آف کامرس کا دورہ ،نی وومن چیمبر آف کامرس و سابق ایم این اے شریں ارشد خان نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی اس موقع پر بلیغ الرحمن نے چیمبر آف کامرس کے ہنر مند خواتین کے پراجیکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

چیمبر آف کامرس کے ہنر مند خواتین پراجیکٹ سے خواتین معاشی طور پر مضبوط ہو گی انہوں نے کہا کہ خواتین کی ملکی ترقی میں قابل ستائش کردار ہے اور حکومت بھی خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں آگے لا نا چاہتی ہے اس لیے خواتین کا کوٹہ ہر فیلڈ میں رکھا گیا ہے انہوں نے اس موقع پر اخوت کے بلاسودی قرضہ کی فراہمی کو بھی سراہا اور کہا کہ اخوت کی جانب سے چھوٹے کاروبار کے لیے قرضے دیئے گئے جس کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنا تھا تاکہ خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں وومن چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تقریب میں بانی وومن چیمبر آف کامرس و سابق ایم این اے شریں ارشد خان اور صدر چیمبر سائرہ منصور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرضے لینے والی خواتین کو چیمبر کے آفس میں محکمہ لائیو سٹاک کے تعاون سے ٹریننگ دلائی گئی تاکہ خواتین اخوات کی جانب سے ملنے والے بلاسود قرض سے بکریاں پالنے کا کاروبار کر سکیں اور ایک کامیاب زندگی گزار سکیں انہوں نے کہا کہ چیمبر کی خواتین ممبران کی بیٹی کی شادی کا جہیز بھی وومن چیمبر آف کامرس کی جانب سے دیا جائیگا۔
بلیغ الرحمن