میری تحریک انصاف میں شمولیت بارے اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں،افتخار نذیر

میری تحریک انصاف میں شمولیت بارے اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں،افتخار نذیر

اڈاپل 14 ) نامہ نگار (ایم این اے چوہدری افتخار نزیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اخبارات میں میرے خلاف چند افراد پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور اخبارات میں میری شمولیت پی ٹی آئی میں کرنے کی خبر لگا کر میری ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں میں اس پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے میرا جینا مرنا اب پا کستان مسلم لیگ ن سے ہے اور میرے ساتھی میرے ساتھ ہیں اور آئندہ(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

الیکشن میں حصہ پا کستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے کروں گا اس موقع پر تحصیل چیئرمین حاجی عطا ء الرحمن نے بھی کہا کہ لوگ ہمارسی سیاسی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں اس لئے من گھڑت پروپیگنڈے کرنے میں مصروف رہتے ہیں پا کستان مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گی ۔

افتخار نذیر

مزید : ملتان صفحہ آخر