ضلع رحیم یار خان کے منصوبے ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کئے جائیں،اسلام اسلم

ضلع رحیم یار خان کے منصوبے ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کئے جائیں،اسلام اسلم

رحیم یار خان(بیورونیوز)رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں اسلام اسلم نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کیا جائے۔ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے ترقیاتی امور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)مہر خالد احمد،(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹسمابہ سید محمود الحق بخاری، چیئرمین میونسپل کمیٹی ظاہر پیرسردار زاہد نواز خان رند،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ایکسین بلڈنگ محمد نعیم، ایکسین ہائی ویز محمد کامران، ایکسین پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ اختر عباسی ، ایکسین واپڈا محمد شفیق سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے۔ایم پی اے میاں اسلام اسلم نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ترقیاتی سکیموں کی دیکھ بھال اور معیار کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک کردار ادا کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)مہر خالد احمد نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے انجام دیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرائیں اور ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت بارے متعلقہ حلقہ کے ارکان پارلیمنٹ کا آگاہ رکھیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 27ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 291 سکیمیں جس میں قابل ذکر خانپور کیڈٹ کالج، گورنمنٹ گرلز کالج بوائز اینڈ گرلز ترنڈہ محمد پناہ، گورنمنٹ گرلز کالج کوٹسمابہ، گورنمنٹ گرلز کالج سہجہ، پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین رحیم یار خان،وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کے تحت926،وزیر اعلیٰ پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کی167اور شوگر سیس کی مد میں79سکیموں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی مسلسل مانیٹرنگ اور ذاتی دلچسپی کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج میں ضلع رحیم یار خان صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن پر ہے تاہم ابھی اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے جس کے لئے چیف آفیسر ضلع کونسل اور انفراسٹرکچر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اسلام اسلم

مزید : ملتان صفحہ آخر