تعمیرومرمت کے نام پر ملتان میں متعدد فیڈر مسلسل6گھنٹے بند رہے

تعمیرومرمت کے نام پر ملتان میں متعدد فیڈر مسلسل6گھنٹے بند رہے

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) مینٹی نینس کے نام پر ملتان میں نواں شہر فیڈر سمیت متعدد فیڈر مسلسل 6گھنٹے بند رہے جس کے باعث 9بجے صبح سے 3بجے سہ پہر تک شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ گھروں‘ دکانوں ‘ دفاتر میں کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔ میپکو آفس رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ آر آر ای شعبہ لائنوں پر کام کر رہا ہے ۔ اس لئے فیڈرز بند کئے گئے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر