نسوار کی تیاری اور فروخت پر پابندی کیخلاف جام پور میں احتجاجی مظاہرہ،دھرنا
جام پور( نمائند ہ خصوصی )تمباکو سے تیار ہونے والی نسوار کی تیاری اور فروخت پر پابندی کے خلاف جام پور کے ہزاروں لوگ سراپا احتجاج قومی شاہراہ انڈس ہائی وے بلاک کردی ،قومی شاہراہ انڈس ہائی وے شرقی بائی پا س چوک پر منعقدہ احتجاجی علامتی دھرنا و جلسہ سے صدر انجمن آڑھتیان تمباکو تحصیل(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
جام پور ملک محمد علی فریدی آرائیں ، سٹی چیئرمین حاجی محمد اکرم قریشی ، وائس چیئرمین ملک عقیل احمد آرائیں ، ممبر ضلع کونسل مرزا ایوب ناصرا یڈووکیٹ ، صدر بار جام ناصر بڑرہ ایڈووکیٹ ، ملک کریم نواز آرائیں ، ملک احسان عمران آرائیں ، محمد بلال خان لنڈ ، ملک محمد شاہجہان آرائیں ، ملک محمد یوسف آرائیں ، عبدالرزاق راجہ ، ممتاز خان احمدانی ، مخدوم سید ندیم احمد شاہ ، عبدالباقی خان پٹھان، حاجی محمد اکرم خان پٹھان سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل جام پور کے لاکھوں ایکڑر قبہ پر کاشتہ فصل تمباکوعلاقے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کا روبار سے کاشتکار ، زمیندار، دوکاندار، سکوٹہ مالکان ، مزدور ، کھاد اور زرعی ادویات سمیت لاکھوں لوگوں کی مالی منفعت وا بستہ ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق اس کاروبار سے 27ارب روپے کا مارکیٹ لین دین ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ علاقہ میں تمباکوکی فصل پچھلے 70سالوں سے کاشت ہو رہی ہے اور آج تک کسی ایک بھی شخص کو اس کا روبار اور اس سے بنائی جانے والی نسوار اور تمباکو حقہ سے کوئی نقصان نہ پہنچا ہے اور نہ ہی آج تک کسی ادارے نے اسے مضرِ صحت قرار دیا ہے اب جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران نے بند کمروں میں بیٹھ کر محض لوٹ مار کیلئے جو قوانین بنائے ہیں وہ در حقیقت تمباکوکی فصل اور اس سے بنائی جانے والی اشیاء کے کاروبار سے منسلک لاکھوں لوگوں کے معاشی قتلِ عام کرنے کی کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ تمباکو کی یہی فصل اگر جام پور جیسے غریب اور پسماندہ علاقے کی بجائے لاہور ، پنڈی اور گوجرانوالہ میں کاشت کی جاتی تو پنجاب فوڈ اتھارٹی اس طرح کا رویہ نہ اپناتی جس سے لاکھوں افراد کی معیشت سے نہ کھیلا جا تا ۔ احتجاجی جلسہ کے دوران مقامی انتظامیہ کی طرف سے احتجاجی جلسہ اور مطالبات کی بھر پور یقین دہانی کرانے پر احتجاج ختم کیا گیا اس موقع پر متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرار داد میں حکومت پنجاب اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تمباکوسے تیار ہونے والی نسوار پر عائد پابندی فوری طور پر واپس لیں بصورت دیگر جام پور کے ہزاروں لوگ 10دن کی ڈیڈ لائن کے بعد دوبارہ سڑکوں کا رخ کرکے احتجاجی دھرنا دیں گے ۔ احتجاجی جلسہ میں سابق تحصیل ناظم محمد اکمل درانی ، محمد شریف لنڈ ، امان اللہ خان ترین ، محمد اجمل لنڈ، عبدالستا ر خان لھوسہ ، امجد کھوسہ ، ملک سراج حیدر آرائیں ، ملک نصر اللہ آرائیں ، ملک غلام یٰسین آرائیں ، ملک قیوم آرائیں ،ملک جاوید بھٹہ ، ملک اقبال بھٹہ سمیت موجود تھے ۔