شجاع آباد کینال کو8ماہ نہری پانی فراہم کیا جائے،مخدوم شیر شاہ

شجاع آباد کینال کو8ماہ نہری پانی فراہم کیا جائے،مخدوم شیر شاہ

ملتان(سپیشل رپورٹر)امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ212مخدوم شیر شاہ نے کہ اہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ملتان کے عوام پر رحم کریں اور شجاع آباد کینال کو 8ماہ نہری پانی(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

فراہم کریں جبکہ انڈسٹریل سٹیٹ کا زہریلا پانی شجاع آباد کینال میں نہ ڈالا جائے اس پر پابندی عائد کی جائے اسی طرح شہر کا سیوریج کا گندہ پانی(فضلہ)بھی شجاع آباد کینال میں ڈال کر گندی زہریلی فصلیں سبزیاں عوام کی زندگی کیلئے نقصان دہ اور پینے کے پانی کو زہریلا کررہا ہے جس کی وجہ سے ہر چوتھا شہری ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہے،مخدوم شیرشاہ پریس کلب ملتان کے سامنے ایک مظاہرے کی قیادت کرنے کے بعد مظاہرین سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے گندہ اور زہریلا پانی استعمال کرنے سے ہیپاٹائٹس پھیل رہا ہے اور درجنوں لوگ موت کی آغوش میں جاچکے ہیں مخدوم شیر شاہ نے اعلان کیا کہ16مارچ کو مظفرآباد میں احتجاج اور مظاہرہ کیا جائے گا۔مظاہرین نے وزیراعلیٰ نوٹس لو،وزیراعلیٰ انصاف کرو،پینے کا صاف پانی دو،12ماہ نہری پانی دو،انڈسٹریل سٹیٹ ،شہر کا گندہ اور زہریلا پانی شجاع آباد کینال میں نہ ڈالو کے پینافلیکس اٹھائے ہوئے تھے۔

مخدوم شیر شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر