امام کعبہ کے بیانات امت مسلمہ کا اجتماعی بیانیہ ہے،خالد محمود ازہر

امام کعبہ کے بیانات امت مسلمہ کا اجتماعی بیانیہ ہے،خالد محمود ازہر

خانیوال ( بیورو نیوز )امام کعبہ شیخ صالح بن محمد کا دورہ سعودیہ اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری اور امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے امام کعبہ کے بیانات امت مسلمہ کا اجتماعی بیانیہ ہے چئیرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی کی دعوت پر امام کعبہ (بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

کی پاکستان علماء کونسل کے راہنماؤں سے ملاقات پاکستان علماء کونسل کا اعزاز ہے ان خیالات کا اظہار تحفظ نظریہ پاکستان فورم کے مرکزی چیئرمین اور پاکستان علماء کونسل کے مرکزی ترجمان مفتی خالد محمود ازہر نے گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں امام کعبہ شیخ صالح بن محمد سے ملاقات کے بعد خانیوال میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں امت مسلمہ کا ہرفرد حرمین شریفین کے دفاع تحفظ اور سلامتی کے قربانی دینا اپنے فرض اور فخر سمجھتا ہے ارض مقدس کے خلاف سازشوں میں بعض نام نہاد اسلامی ممالک شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ لاہور کے مختلف مقامات پر امام کعبہ شیخ صالح بن محمد کی گفتگو اور بیانات امت مسلمہ کے اجتماعی بیانیہ کی حیثیت رکھتے ہیں ہمیں شریعت مطہرہ کی روشنی میں مقتدایان امت آئمہ حرمین شریفین کے بیانات اور درد دل کو سمجھنا چاہئے قیام امن کیلئیپاکستان علماء کونسل کے مرکزی چئیرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کی عالمی خدمات کو امام کعبہ کی طرف سے خراج تحسین پیش کرنا اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے اہل علم کے عالمی اجتماع میں پاکستان کی طرف سے علامہ طاہر محمود اشرفی کو نمائندگی کے لئے دعوت دینا پاکستان علماء کونسل کا بہت بڑا اعزاز ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر