بہاولپور میں علم کا پھیلاؤ آب رواں کی طرح جاری ہے،لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن

بہاولپور میں علم کا پھیلاؤ آب رواں کی طرح جاری ہے،لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی ایچ اے بہاولپوراورنمل یونیورسٹی کے درمیان چولستان آڈیٹیوریم بہاولپورمیں ایم اویوپردستخط کی تقریب کاانعقاد‘مفاہمتی یاداشت کے مطابق نمل یونیورسٹی کابہاول پورکیمپس ڈی ایچ اے میں قائم کیاجائیگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمانڈربہاولپورکور‘لیفٹنیٹ جنرل شیرافگن(ہلال امتیازملٹری)نے کہاکہ بہاولپورمیں علم کے پھیلاؤکاسلسلہ آب رواں (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

کی طرح جاری وساری ہے ریگستان میں نخلستان کے نقوش وخدوخال واضح ہورہے ہیں نمل یونیورسٹی کے بہاولپورکیمپس کے قیام سے اہلیان بہاولپورکومعیاری تعلیم حاصل کرنے کاموقع ملے گا انہوں نے کہاکہ آج کے دن ایک اور مائل سٹون کو عبورکرلیاگیاہے جس پر نمل یونیورسٹی کے ریکٹرمیجرجنرل ضیاء الدین (ریٹائر)ہلال امتیاز ملٹری ‘پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈی ایچ اے بہاولپور بریگیڈئرشاہدمحموداورانکی پوری ٹیم کومبارکباد دیتاہے انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ ڈائریکٹرڈی ایچ اے بہاولپوربریگیڈیئرشاہدمحمود کی آمدکے بعد ڈی ایچ اے میں ترقیاتی کاموں میں تیزی نظرآرہی ہے انہوں نے کہاکہ جن ممالک نے ترقی کے سنگ میل عبور کئے وہ تعلیم ہی کی وجہ سے ممکن ہوئے سنگاپوراورامریکہ میں بھی ترقی کی بنیادی وجہ تعلیم ہی ہے انہوں نے کہاکہ نیلس منڈیلا نے کہاکہ طاقتور ہتھیار علم ہے جس سے دنیا کوتبدیل کیاجاسکتاہے انہوں نے کہاکہ اس تیز ترین دورمیں اقوام عالم میں جدیدتعلیم اورٹیکنالوجی کے میدان میں ہی اصل مقابلہ ہے ڈی ایچ اے بہاولپور اپنے صارفین کوبہترین خدمات اورجدیدرہائشی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے جداگانہ مقام حاصل ہے اب انتہائی موثر اندازمیں محلات کے شہربہاولپور میں اپنی تکمیل کے سفرپرتیزی سے گامزن ہے انہوں نے کہاکہ 2016 ء میں یہ منصوبہ محض ایک خواب تھا آج ایک تعبیرکی صورت میں اس کے خدوخال واضح ہورہے ہیں ڈی ایچ اے بہاولپورکے پراجیکٹ ڈائریکٹر برگیڈیئر شاہد محمودنے کہاکہ ڈی ایچ اے اپنی درخشندہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے اپنے وعدوں کی تکمیل کی جانب رواں دواں ہے مختلف پراجیکٹس جیسے مین ایکسس روڈ وپل‘ڈی ایچ اے ولاز‘جامع مسجداورڈی ایچ اے مین آفس جیسے منصوبوں پرترقیاتی کام کی رفتار میں مزیداضافہ کردیاگیاہے تاکہ دسمبر2018 ء تک اس منصوبہ کوقابل رہائش بنانے کے وعدے کی تکمیل کویقینی بنایاجاسکے تقریب کے آخر میں ڈی ایچ اے بہاول پور اور نمل یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے گئے اس موقع پر نمل یونیورسٹی میجرجنرل ضیاء الدین (ریٹائر)ہلال امتیاز ملٹری‘ میجرجنرل معظم اعجاز جی اوسی ‘35DIV ‘ ایکس وی سی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور راؤمحمدافضل‘ ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈی ایچ اے میجر (ر)ضمیراحمد بھی موجودتھے تقریب کے آخر میں ڈی ایچ اے بہاولپور کی جانب سے کرنل محمدراشدخان اور نمل یونیورسٹی کی جانب سے برگیڈیئر(ر)ضیاء الحسن نے مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...