ایم پی اے سلطانہ شاہین کی تحویل سے پوتی لیکر والدہ کے حوالے کرنے کی درخواست پر سماعت27مارچ تک ملتوی

ایم پی اے سلطانہ شاہین کی تحویل سے پوتی لیکر والدہ کے حوالے کرنے کی درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) سول جج ملتان نے ایم پی اے سلطانہ شاہین کی تحویل سے پوتی کولے کروالدہ کے حوا لے کر نے اور مزید بچو ں کی حوا لگی کی در خواست پر سماعت 27 مارچ تک ملتوی(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ایم پی اے سلطانہ شاہین کی بہو سونیانعمان نے بچوں کی حوالگی کے لئے درخواست دے رکھی تھی جس میں ایم پی اے کی جانب سے تمام بچوں کوپیش نہیں کرنے پر گزشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی تھی جس پر گزشتہ روزایم پی اے کی جانب سے بچوں ،حرم اورحسیب کوعدالت پیش کیاگیا۔ جبکہ گز شتہ پیشی پر10 سالہ عائشہ نے بیان دیاکہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ جاناچاہتی ہے جس عدالت نے اس کووالدہ کے ساتھ بھجوا نے کا حکم دیا تھا۔
سلطانہ شاہین