ڈیفالٹر ہیڈ ماسٹرز کو روازنہ شام کو دفاتر میں طلب کرنے کا حکم
ملتان (جنرل رپورٹر) ڈیفالٹر ہیڈ ماسٹرز کو روازنہ شام کو دفاتر میں طلب کرنے کا حکم ، ہیڈ ماسٹر مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے سکول آئیں گے ، اس سلسلے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )
ہوئے سی ای او ایجوکیشن رئیس اعوان نے کہا ہے کہ ہیڈماسٹر سکولوں میں اپنی زیادہ سے زیادہ موجودگی کو یقینی بنائیں ، آدھا گھنٹہ پہلے آئیں اور طلبا کو خود گیٹ پر لیں اور چھٹی کے آدھے گھنٹے بعد تمام بچوں کو سکول سے نکال کر گھروں کو جائیں ، مقررہ اوقات کے بعد طلبا کو سکول میں موجود نہیں ہونا چاہیے ، ، این ایس بی کا مکمل آڈٹ کرائیں ،اور جن منصوبوں پر خرچ کیا گیا ہے ان کا جائزہ لیں۔ایسے ہیڈ ماسٹر جو محکمے کے کی ہدایت پر کوئی جواب نہیں دیتے اور نہ ہی کوئی دستاویزات فراہم کرتے ہیں انکو رو زانہ شام کو بلا کر انکوائری کرائی جائے اور ان سے دستاویزات اور ریکارڈ مکمل کرایا جائے۔
حکم
ملتان ( سٹاف رپورٹر ) واپڈا ہائیڈرو یونین ( سی بی اے) نے بجلی کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کی کال دے دی۔ 13مارچ کو لاہور میں لیسکو ہیڈ کوارٹرز روڈ پر احتجاجی (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )
کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا۔ملک بھر سے واپڈا ملازمین کو شرکت کی کال دے دی۔ معلوم ہوا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین ( سی بی اے ) کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان نے لاہور میں لیسکو ہیڈ کوارٹرز روڈ پر احتجاجی کیمپ لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے واپڈا ملازمین کو جاری کئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ جوق درجوق لاہور میں احتجاجی کیمپ میں شرکت کی جائے ۔ میپکو‘ لیسکو ‘گیپکو ‘فیسکو ‘ آئیسکو اور دیگر بجلی کمپنیو ں کے ملازمین آگے بڑھیں اور اپنی اور اپنے بچوں کی روزی کو بچانے کیلئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا ساتھ دیں ۔ہائیڈرو یونین مشکل کی ہر گھڑی میں واپڈا ملازمین کے ساتھ کھڑی ہو گی۔
کال