مظفرگڑھ،ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی کیلئے انٹرویو منسوخ،امیدوار بپھر گئے،احتجاجی دھرنا

مظفرگڑھ،ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی کیلئے انٹرویو منسوخ،امیدوار بپھر ...

مظفرگڑھ (نامہ نگار)محکمہ ریونیو مظفرگڑھ نے ہفتہ کے روز ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں نائب قاصداور درجہ چہارم کی بھرتی کیلئے ہونیوالے انٹروویوز منسوخ کر دیے ۔جس پر ڈی سی آفس مظفرگڑھ میں ضلع بھر سے انٹروویو کیلئے سینکڑوں امیدوار مشتعل ہو گئے اور انہوں نے احتجاج شروع کر دیا ۔مشتعل امیدواروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کچہری چوک پر دھرنا دے کر اسے ٹریفک کیلئے بند کر دیا ۔اطلاع ملنے (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

پر چیئر مین پاکستان عوامی راج و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی امیدواروں کے احتجاجی دھرنے اور مظاہرے میں پہنچ گئے ۔جہاں انہوں نے امیدوار وں کی شکایات کو سنا ۔امیدواروں ملک اللہ نواز کھوکھر ،عظیم بخش ،حامد مجید بھٹہ و دیگر ان نے بتایا کہ انٹر ویو مقامی لیگی اراکین اسمبلی کو کوٹہ دینے کیلئے منسوخ کیے گئے ہیں جو کہ ذیادتی ہے ۔جس پر جمشید احمد دستی نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف جپہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں امیدواروں کے دھرنے اور مطالبات سے آگاہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے انہیں بتایا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھیں گے اور ملتوی ہونے والے انٹر ویوز 15مارچ کو ہوں گے جبکہ کسی رکن اسمبلی کا کوئی کوٹہ وغیرہ نہیں ہو گا ۔اس یقین دہانی کے بعد جمشید احمد دستی کی درخواست پر ضلع بھر کے مشتعل ،احتجاج امیدوار مظا ہرین نے احتجاج ختم کر دیا ۔جس کے بعد کچہری چوک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔

دھرنا

مزید : ملتان صفحہ آخر