اوباڑو،وڈیرے کے ظلم سے تنگ میاں بیوی نے بیٹی سمیت زہر پی لیا

اوباڑو،وڈیرے کے ظلم سے تنگ میاں بیوی نے بیٹی سمیت زہر پی لیا

ڈہرکی(نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے پر اوباڑو شیخ محلہ کے رہاشیوں غریب خاندان پر علاقہ کے وڈیرے ایوب شیخ کی طرف سے 10لاکھ روپے بھاری جرمانے کی رقم اوربیٹی کو ونی کرنے کا حکم دیا تھا اتنی بڑی رقم کا بندوبست نہ ہونے کے سبب جرگہ متاثرین شاہنواز نے اپنی بیوی رخسانہ اور بیٹی سمیت وڈیرے کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیوں سے تنگ آکر تینوں نے زہر پی لی جسکے باعث (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ اسکی ماں رخسانہ اورباپ شاہنواز کوانتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جہاں پر انکی حالت تشویشناک ہے۔

زہر

مزید : ملتان صفحہ آخر