شاہجمال کا مزدور سیالکوٹ میں تشدد سے جاں بحق

شاہجمال کا مزدور سیالکوٹ میں تشدد سے جاں بحق

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)نواحی علاقہ گیہل پور کا رہائشی مزدور25سالہ محمد ثنا ء اللہ جو کہ سیالکوٹ گارمنٹ فیکٹری میں اسی علاقہ کے دیگر مزدوروں کے ہمراہ کام کرتا تھا اور سیالکوٹ(بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

میں ہی مقیم تھا کو اچانک تشویش ناک حالت میں گھر پہنچایا گیا جو کہ بو ل چال سے قاصر اور بیہوش تھا ورثاء کے مطابق اسے رورل ہیلتھ سنٹر روہیلانوالی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ڈنڈوں سے تشدد کا خدشہ ظاہر کیا اور تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ریفر کر دیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملا اس کی لاش سبز رنگ کے کیری ڈبہ میں تھانہ شاہ جمال لائی گئی جہاں سے پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ ریفر کر کے پولیس نے ضروری قانو نی کا روائی شروع کر دی ہے۔

جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...