مریم نواز جھوٹوں کی آئی جی اور مریم اورنگزیب پی ایس اوہیں‘ فواد چوہدری

مریم نواز جھوٹوں کی آئی جی اور مریم اورنگزیب پی ایس اوہیں‘ فواد چوہدری

لاہور( این این آئی ) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز جھوٹوں کی آئی جی اور مریم اورنگزیب پی ایس اوہیں، قوم منتظر ہے کب آپ دستاویز پیش اورپیسوں کا حساب دیں، قوم کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا ہے۔مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے کہا کہ کہا جارہا ہے تھوڑا انتظار کریں لیکن قوم برسوں سے انتظار کر رہی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم پیسوں کے حساب کے لئے ان کی دستاویزکی منتظر ہے، 134 دن مقدمہ چلا 6 ماہ سے احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے، سادہ سے سوالات ہیں جن کے جواب نہیں دئیے جا رہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کہہ رہی تھیں لندن تودور پاکستان میں بھی ان کی کوئی پراپرٹی نہیں، دستاویز سے ثابت ہوچکا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی مالک آپ ہیں، اب آپ کہہ رہی ہیں کہ تھوڑا اور انتظار کریں۔فواد چوہدری نے کہا کہ قوم کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا ہے، آپ کے پاس بتانے کو کچھ ہے تو بتائیں ورنہ اڈیالہ جانے کی تیاری کریں۔

فواد چوہدری

مزید : کراچی صفحہ اول