الیکشن کمیشن نے پانچ نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے
اسلا م آباد ( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے پانچ نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے، جن میں چوہدری سرور ، ہارون اختر، سعدیہ عباسی اور نزہت صادق اور کہدا بابر شامل ہیں ، نوٹیفیکیشن سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جاری کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پانچ نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ، ،جن میں پنجاب سے کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری سرور اور مسلم لیگ ( ن) کے حمایت یافتہ ہارون اختر، سعدیہ عباسی اور نزہت صادق شامل ہیں ، جبکہ بلوچستان سے کامیاب ہونے والے کہدا بابر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ ان پانچوں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن دہری شہریت کے معاملے پر جاری نہیں کیا گیا تھا ، تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔
نوٹیفیکیشن