راو انوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت

راو انوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی عدالت میں راو انوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے ملزم جعفر نے ضمانت کی درخواست دائر کردی ۔ عدالت نے درخواست پر پبلک پراسکیوٹر کو نوٹس جاری کردہیے ۔ہفتے کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں راو انوارا کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے ملزم جعفر نے ضمانت کی درخواست دائر کردی ۔۔ عدالت نے دائر درخواست سماعت پر وکلا کے دلائل آج ہی دلائل طلب کرلیے ۔ عدالت کو کیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کے ملزم جعفر کی ویڈیو کی تصدیق کا عمل جاری ہے، ملزم سے مزید تفیش کرنی ہے ۔واضع رہے کے ملزم نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کو قتل کرنے والے کیلئے 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا ۔ ملزم جعفر کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول