معاف کرنا بہترین انتقام، اسلئے اپنے مجرموں کو درگزرکردیا: ملالہ یوسفزئی
لندن (آن لائن)دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے انہوں نے خود پر حملہ کرنیوالے لوگوں کو معا ف کردیاہے کیونکہ پختون روایات کے بعد مطابق معاف کرنا ہی سب سے بہترین انتقام ہے۔دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم و خواتین کی خو د مختاری کے حوالے سے خدمات سر انجام دینے والی ملالہ یوسف زئی نے یہ بات انٹرنیٹ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس کے ایک ٹاک شو’’ ما ئی نیکسٹ گیسٹ نیڈزنو انٹروڈکشن ودڈیوڈلٹرمین‘‘ میں کہی، ملالہ یوسف زئی کا مزید کہنا تھا حملے کے حوالے سے انہیں تمام باتیں ،چیزیں ٹھیک طرح یاد نہیں کہ اس دن کیسے اور کیا ہوا تھا؟البتہ جب انہیں ہوش آیا اور آنکھیں کھلیں تو انہوں نے خود کو ایک مختلف ملک میں پایا، جہاں ان کے آس پاس انگر یز ی زبان بولنے والے ڈاکٹرز اور نرسز موجود تھیں،میں نے صرف اتنا پوچھامیرے ساتھ کیا ہوا اور یہ جان کر حیران رہ گئی کہ وہ سکول کی بس میں سکول کے دوستوں کیساتھ تھیں، تاہم اب وہ ہسپتال میں ہے۔نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے انکشاف کیا کہ ان پر حملہ کرنیوالا شخص نوجوان تھااور تقریبا ان کا ہم عمر تھا، ملالہ یوسف زئی کا مزید کہنا تھا شاہد حملہ کرنیوالے لڑکے نے سوچا ہوگا وہ صحیح کام کر رہا اور ایک برے کام کرنیوالے شخص کو نشانہ بنا رہا ہے،مجھ پر حملہ کرنیوالے لوگ بھی میرے جیسے ہی ہیں ، انہیں سمجھانے اور ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔امید ہے میرے ساتھ ہونیوالے واقعے کے بعد لوگ نہ صرف انتہاپسندی اور انتہاپسند لوگوں بلکہ ایسی ذہنیت کیخلاف بھی اٹھ کھڑے ہوں گے۔
ملا یوسف زئی