جشنِ بہاراں کے حوالے سے محبوب میڈیکل اِنسٹیٹوٹ میں تقریب
پشاور( سٹاف رپورٹر)محبوب میڈیکل اِنسٹیٹوٹ، حبیب فزیوتھراپی کمپلیکس فیز 5 حیات آباد پشاور میں بہار کے جشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سپیشل سیکریٹری ہیلتھ محمد اِدریس خان، ڈپٹی ڈائریکٹیر سوشل ویلفیئر لیاقت علی خان ، اسٹینٹ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شیراز خان، چیئرمین محبوب میڈیکل اِنسٹیٹوٹ ڈاکٹر محبوب الرحمان، دیگر اِداروں کے سربراہوں اور طُلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی.اِس موقع پر طُلبا نے چاروں صوبوں اور فاٹا کے ثقافتی اقدار کو اُجاگر نے کی کوشش کی اور سٹال لگائے ، یہ رنگا رنگ تقریب جس میں طُلبا اور اساتذہ کے درمیان مختلف مقابلے ہوئے اور بہترین سٹال اور مُقابلوں میں جیتنے والوں کے درمیان اِنعامات بھی تقسیم کئے گئے. سیکریٹری ہیلتھ محمد اِدریس کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں اِس طرح کی تقریبات طُلبا اور کمیونٹی کے لئے ضروری ہیں تاکہ پڑھائی اور آجکل کے مصروف دور میں اُنکو تفریح فراہم کی جاسکے. اُنہوں نے محبوب میڈیکل اِنسٹیٹوٹ کی سہولیات کو سراہا اور اِس اِدارے کو ایک معیاری اِدارہ قرار دِیا. ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفئیر لیاقت علی خان نے سٹالوں کا معائنہ کیا اور جیتنے والوں میں اِنعامات تقسیم کئے. طُلبا نے اِس رنگا رنگ تقریب کو جِس کامیابی سے ہمکنار کیا، چیئرمین محبوب میڈیکل انسٹیٹوٹ ڈاکٹر محبوب الرحمان نے اِس کی تعریف کی اور نقد اِنعامات بھی دیئے.