آئندہ انتخابات میں حقیقی تبدیلی لائیں گے :محمد ایوب خان

آئندہ انتخابات میں حقیقی تبدیلی لائیں گے :محمد ایوب خان

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان ضلعی جنرل سیکرٹری رحمت علی خان اور ریٹائرڈ بریگیڈئر ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ عوام نے ائندہ الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کی ہاتھوں حقیقی تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں عوام باچا خانی کو کامیاب بناکر نام نہاد تبدیلی اور دیگر ازمایئے ہوئے لوگوں کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کرینگے انہوں نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرنے والوں نے سینٹ الیکشن میں ایسا کرپشن کیا کہ اب ان لوگوں کو خود پتہ معلوم نہیں کہ اب کس طرح جھوٹ بول دیں اور اپنے کرپشن کو کسی طرح چھپائے انہوں نے کہا کہ اس وقت نیازی ہر بات کیلئے خود وکیل اور خود جج ہے جو بھی بات انکے مرضی میں اتے ہیں وہ ٹھیک ہوتی ہے ممبران اسمبلی کے سینٹ الیکشن میں پیسے لینے میں وزیراعلی اور عمران نیازی شامل ہے اسلئے یہ لوگ ان ممبران کے پتہ لگانے سے ڈرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز چپریال وینئے میں ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان کے زیرصدارت منعقد ہونے والے ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے دیگر قائدین کی علاوہ حیدرعلی خان نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان کے علاوہ قاسیم خان صلاح الدین خا ن محمد نعیم خان اوردیگر قائدین بھی موجود تھے جلسے میں اس علاقے کی سینکڑوں اہم خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی دریں اثنا اس سے پہلے جب عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان کے قیادت میں وہاں پہنچ گئے تو مقامی لوگوں نے شاندار طریقے سے ان قائدین کے استقبال کی مقررین نے کہا کہ عوام نے نام نہاد تبدیلی والوں کو پہچان لی ہے اور عوام مزید ان لوگوں کی جھوٹ اور دھوکے میں نہیں ائینگے انہوں نے کہا کہ عوام کی سامنے عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخی ترقیاتی کاموں کی دور اور ضلع سوات میں قیام امن کیلئے کی گئی جانی ومالی قربانی یاد ہے اور انشاء اللہ ائندہ الیکشن میں ایک بار پھر عوام باچا خانی کا ساتھ دیکر یہاں جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کرینگے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اگر اس علاقے میں مضبوط امن اور علاقی کی ترقی کی خیر خواہ تو وہ عوامی نیشنل پارٹی کو ووٹ دیں کیونکہ عوام کی خدمت علاقے کی ترقی اور یہاں پر مضبوط قیام امن عوامی نیشنل پارٹی کی علاوہ کسی بھی دوسرے جماعت کاکام نہیں اور اس بارے میں سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...